بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

کراچی کنگز میں ایک اور جارحانہ غیرملکی بیٹر کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

جارح مزاج بیٹر جارج منسے نے پاکستان سپر لیگ 10 کےلیے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا، انھوں نے اپنے لیے اسے بہترین موقع قرار دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش اوپنر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں کراچی کنگز کےلیے پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے ایک بہترین موقع ہے، کراچی کے ساتھ سفر کا آغاز کرنا آسان رہا کیوں کہ کوچنگ اسٹاف اور مینجنٹ نے میری کافی مدد کی۔

اوپنر ڈیوڈ منسے کا کہنا تھا کہ اب تک کا میرا تجربہ کافی خوشگوار رہا ہے، میں وارنر کی قیادت میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

اپنے سوئپ شاٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے منسے نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ ریورس سوئپ شاٹ کو مجھ سے کیسے منسوب کیا گیا مگر میں یہ شاٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں، جب موقع ملے تو اس شاٹ کو استعمال کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں جو بھی انٹرنیشنل اور فرنچائز کرکٹ کھیلی ہے� میں اس تجربے کو یہاں کراچی کنگز کےلیے بروئے کار لانے اور میچ جیتنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جارج منسے کرکٹ میں آنے سے قبل ایک گالفر تھے، تاہم اپنے کرکٹ کیریئر کے آغاز کے بعد انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

اسکاٹش اوپنر جارج منسے دنیائے کرکٹ میں نہ صرف اپنی جارحانہ بلے بازی کےلیے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ ممالک کے چند بہترین کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر ان ریورس سوئپ شاٹ کی کافی دھوم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں