اشتہار

امریکی ارب پتی جارج سورس کی مودی اور ٹرمپ پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی ارب پتی جارج سورس نے مودی سرکار اور صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کی اور کہا منتخب مودی ہندو نیشنلسٹ اسٹیٹ بنارہا ہے جبکہ صدر ٹرمپ خود پسند شخص ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ان کے گرد گھومے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ارب پتی جارج سورس نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جمہوری طریقے سے منتخب مودی ہندو نیشنلسٹ اسٹیٹ بنارہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں لگائی گئیں، لاکھوں مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم رکھنے کی دھمکی دی گئی، بھارت کی صورتحال پر بڑا دھچکا ہے۔

جارج سورس نے امریکی صدر پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا صدر ٹرمپ خود پسند شخص ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ان کے گرد گھومے، صدر بننے کے بعد ٹرمپ کی خود پسندی عروج پرپہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، جھاڑکھنڈ میں متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے تشدد کیا ، پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کے بعدمختلف علاقوں میں کرفیولگا دیا گیا۔

ممبئی،دہلی،حیدرآباد اورمختلف شہروں میں شہریت کے منتازع قانون کیخلاف احتجاج ہورہا ہے، دہلی کی جامعہ ملیہ میں گھس کر طالبہ وطالبات پربدترین تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف ایک مہینہ گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی عوام کی اکثریت نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ، امریکی ٹی وی کے سروے میں 51 فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ سینٹ کو صدر ٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہئیے۔

سروے کے مطابق 58 فیصد امریکیوں کے خیال میں صدرٹرمپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ 57 فیصد امریکیوں نے رائے دی کہ امریکی صدر نے ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں