ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

یورپی ملک کا روس کے ساتھ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک جارجیا نے روس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق جارجیائی ایئر ویز ہفتے سے روس کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔ اس فیصلے پر یوکرین اور یورپی یونین کی جانب سے جارجیا حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ماسکو نے گزشتہ ہفتے جارجیا کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری کے ساتھ پروازوں پر پابندی ہٹا دی تھی۔

- Advertisement -

یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولینکو نے ٹویٹر پر کہا کہ دنیا روس کو الگ تھلگ کر رہی ہے تاکہ اسے جنگ روکنے پر مجبور کیا جا سکے لیکن جارجیا روسی ایئر لائنز کا خیرمقدم کر رہا ہے اور اسے ماسکو بھیج رہا ہے جب کہ جارجیائی علاقے کا 20 فیصد حصہ روس کے قبضے میں ہے، کریملن یقیناً اس طرح کے نتیجے سے خوش ہوگا۔

جارجیا نے حالیہ مہینوں میں اپنے بڑے پڑوسی یعنی روس اور یورپی یونین میں شامل ہونے کی اپنی خواہشات کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یورپی یونین نے کہا کہ اسے افسوس ہے کہ جارجیا ایک ایسے وقت میں روس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر رہا ہے جب یورپی بلاک نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کے جواب میں روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں