اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نوجوان نے مشکل ترین عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔۔ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی حیرت انگیز صلاحیتوں سے نہ صرف سب کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی بنا لیتے ہیں۔

جرمنی کے نوجوان نے ایسا ہی انوکھا کارنامہ سرانجام دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا، بینی ڈکٹ نے حیران کن طور پر سر کے بل کھڑے ہوکر پنکھے کی طرح گھومنے کا ریکارڈ بنایا مگر بات یہاں ختم نہیں ہوئی۔

جوشیلا نوجوان 56 سیکنڈ تک مسلسل سر کے بل تیزی سے گھومتا رہا اور اُس نے نہایت ہی مہارت کے ساتھ موبائل پر مسیج ٹائپ کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

- Advertisement -

نوجوان کی مہارت اور وقت کو دیکھتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بینی ڈکٹ کا نام عالمی بک میں درج کیا کیونکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی شہری کے پاس تھا جس نے 2015 میں 54 سیکنڈ تک سر کے بل گھومنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے کس رفتاری کے ساتھ بغیر لھڑکھڑائے مسیج ٹائپ کیے اور 90 کے زوایے میں گھومتا رہا۔

بینی ڈکٹ کا کہنا ہے کہ اُسے کم عمری سے ہی بریک ڈانس کا شوق ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اُس نے مہارت حاصل کی اور پریکٹس کے دوران جب فون آتے تھے تو وہ اپنی تربیت کو نہیں روکتا تھا بلکہ ساتھ میں بات بھی کرتا رہتا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں