تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت ایل او سی پر کوئی ڈراما رچا سکتا ہے: وزیراعظم کا جرمن چانسلر سے رابطے میں‌ خدشات کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو  مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا، انھوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کا امن بری طرح متاثر ہو رہا ہے.

جرمن چانسلر نے کشیدہ صورت حال میں کمی کے لئے ڈی ایسکلیشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کشمیر کی صورت حال کا بغور  جائزہ لے رہا ہے.

دونوں رہنماؤں نے خطےمیں قیام امن قائم رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہورہی ہے.

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے: وزیر اعظم

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مکمل کرفیو، بلیک آؤٹ، مواصلاتی نظام بند ہے، وادی میں ادویات، خوراک کی شدید قلت پیداہو چکی ہے، بھارتی اقدامات سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کی جانوں کوخطرہ ہے.

وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی جانوں کا ضیاع کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، بھارت ایل او سی پر کوئی بڑا ڈراما رچا سکتا ہے.

وزیراعظم نے بھارت کی کسی بھی ممکنہ کوششوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے جرمن چانسلرکو بھارتی حکومت کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا.

Comments

- Advertisement -