بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

جرمن چانسلرانجیلا میرکل کی عمران خان کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے اپنے پیغام میں انہوں اس خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان اپنے مقصد میں کامیاب رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کے بعد دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے حالیہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کے نام ایک تہینتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مذکورہ پیغام میں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں بااعتماد فیصلوں کے باعث کامیاب رہیں گے اور بطور وزیرا عظم وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنے پیغام میں انجیلا میرکل نے مزید کہا کہ وہ یہ امید بھی کرتی ہیں کہ پاکستان کے نئے سربراہ حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن مذاکرات کریں گے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برلن حکومت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اس کے ساتھ ہو گی، پاکستان کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اقتصادی ماہرین کے مطابق عمران خان کو حکومت سنبھالنے کے بعد عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنا ہی پڑے گا۔

اپنے پیغام می انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بھی پاکستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں جمہوری اداروں کو مضبوطی کے لیے عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے۔

 علاوہ ازیں پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ عمران خان پاکستان اور خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تھریسامے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم سے بات کرکے خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، باہمی تعاون، تجارتی اور سیکیورٹی معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں