تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اعزازی ڈگری لیتے ہوئے انجیلا مرکل مشکل میں پڑ گئیں، ویڈیو وائرل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی اعزازی ڈگری حاصل کرتے ہوئے گریجویشن گاؤن سے الجھنے کی ‏ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ جان ہاپکنز یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں جرمن چانسلر کو اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ ‏تقریب تقسیم اسناد کے لیے مخصوص گریجویشن گاؤن پہن کر جرمن چانسلر ڈگری لینے اسٹیج پر ‏آئیں تو انہیں غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

انجیلا مرکل کو گاؤن کا جب دوسرا حصہ پہننے کو دیے گیا تو وہ اس میں الجھ کر رہ گئیں، پہلے تو ‏انہیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ اس کو پہننے کا طریقہ کیا ہے پھر جب انہیں گائیڈ کیا گیا تو بھی وہ ‏ٹھیک سے یہ عمل کو انجام نہ دے سکیں۔

اسٹیج پر موجود شخص نے انجیلا مرکل کی مشکل کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کی لیکن پھر بھی ‏وہ ناکام رہیں اور شرمندگی محسوس کرتے ہوئے ان کے چہرے پر غصے کے آثار نمایاں ہو گئے۔

گاؤن پہننے کے دوران درپیش پریشانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس متعلق ‏خوب چرچے ہونے لگے ہیں۔

Comments

- Advertisement -