پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، جرمن قونصل جنرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، ہمارا مشن ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے مختلف شعبوں میں بہت اہم صوبہ ہے، مستقبل میں بلوچستان کاروبار کے لحاظ سے دنیا کا نیا حب ہوگا۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص تاجروں کو خصوصی ویزا فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر روگیر لوٹز نے مزید کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں امید ہے آئندہ تین سے چار سال میں کاروبار کے اچھے مواقع پیدا ہوں گے، جرمن ثقافت سے متعلق بلوچستان میں نمائش کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں