تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی: جرمن قونصل جنرل نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے لیجنڈ صداکار، ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے ضیا محی الدین کی بڑی خدمات ہیں، وہ فن، ادب اور علم کی دنیا میں ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے۔

جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آرٹ اور کلچر کے لیے بے پناہ محبت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ جرمن قونصلیٹ نے بھی ماضی میں ضیا محی الدین کے ساتھ گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ناپا سے مل کر ثقافتی پروگرام کیے ہیں۔

لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

واضح رہے کہ لیجنڈ صدا کار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 91 برس تھی، خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک رہی، اور پھر انتقال کر گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں