منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے جرمن سی ای او مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن نے اقربہ پروری کے ساتھ ساتھ قوانین کی دھجیاں اڑادیں ادارے میں کئی ماہ سے تعینات غیرملکی چیف آپریٹنگ آفیسر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے بلکہ ان کے پاس کوئی تعلیمی ڈگری ہی نہیں ہے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر یعنی سی او او کیلئے پی آئی اے نے اشتہار دیا کہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت بزنس کے مضامین میں ماسٹرز اور ترجیحا ایروناٹیکل انجینئرنگ انجینئر ہو۔

پی آئی اے کے جرمن سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ کے پاس سرے سے کوئی باقاعدہ تعلیمی سند ہی نہیں ہے ، سی وی میں صرف جزوقتی کورسز اور اپرنٹس شپ کا ذکر ہے ، برطانیہ کی کریں فیلڈ یونیورسٹی سے جنرل منجمنٹ پروگرام کیا، یہ دو ہفتے کا کورس ہے ،جیسے اعلی تعلیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

fd43e82d-9632-4cc9-8f43-3fc8f63256c7

اشتہار میں مارکیٹنگ ، فنانس اور فلیٹ پلاننگ میں 15 سے 20 سالہ تجربہ مانگاگیا ، برنڈ ہلڈن کے پاس صرف بیرون ملک ایرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ اورایرپورٹ سرویسز کا تجربہ ہے ،وہ جرمن ایرلائن لفتھانسا کی اعلی انتظامیہ کا حصہ نہیں رہے۔۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اشتہار میں درج معیار پر پورا نہ اترنے پر برنڈ ہلڈن کو شارٹ لسٹ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، جبکہ وہ پی آئی اے کے سی او او منتخب بھی کرلئے گئے۔

1130cb82-b32b-4b95-9de2-b1e0390f8694

1130cb82-b32b-4b95-9de2-b1e0390f8694

پی آئی اے کے ترجمان سے سی او او برنڈ ہلڈن کی تعلیمی قابیلت کے بارے میں سوال کیا تو جواب ملا کہ انہیں فنی قابلیت اورایوی ایشن انڈسٹری میں وسیع تجربہ کی بنیاد پر منتخب کیا گیا،ترجمان نے تعلیمی قابیلت سے متعلق سوال گول کردیا۔

99aad8c9-e9b7-4327-af8f-926052960984

سوال یہ بھی ہے کہ ایوی ایشن ڈویڑن کی نوکر شاہی کیا کررہی تھی ، اس بارے میں ایوی ایشن ڈویڑن کے ایک اعلی عہدار نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ جرمن شہری برینڈ ہلڈن کی تعلیمی اسناد کی جانچ تو کی ہی نہیں گئی ،اوپر سے دباو تھا تو صرف سیکورٹی کلئیرنس کے لئے انٹلی جنس بیورو اورآئی ایس آئی کو لکھا گیا ، صرف آئی بی سے کلئیرنس آئی تو نوکر شاہی نے سبجیکٹ ٹو سیکورٹی کلئیرنس لکھ کر جان چھڑائی، بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔

برنڈ ہلڈن کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہونے کی وجہ سے منظوری کیلئے فائل وزیراعظم کے پاس تک گئی اور دباو ڈالنے والوں نے وہاں سے بھی منظوری حاصل کرلی۔

2fdaaa06-8be5-4103-9b23-3f40a70f270a

جرمن شہری برنڈ ہلڈن لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر کئی ماہ سے پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ آفسر تعینات ہے،جرمن شہری کی تاحال سیکیورٹی اداروں نے کلیئرنس بھی نہیں دی ہے جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بغیر سیکیورٹی کلیئرنس کے ایک غیر ملکی شہری اہم وعہدے پر تعینات ہیں۔

1f726fb6-89d8-4ee2-83ec-0fc49f9d3cec

 

جرمن شہری پی آئی اے میں بحیثیت سی او اوبھای تنخواہ کے علاوہ بیرون ملک دوروں کیلئے فری ٹکٹ کے ساتھ تمام مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں واضح رہے کہ قومی ایئرلائن اربوں روپے مالی خسارے سے دوچار ہے۔

 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں