ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

ماسک سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا؟ ڈاکٹر کو قید کی سزا مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں ایک خاتون ڈاکٹر کو ماسک سے استثنیٰ کے سرٹیفکیٹس دینے پر عدالت نے تین سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک جرمن خاتون ڈاکٹر کو پیر کے روز 2 سال اور 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے، ڈاکٹر نے غیر قانونی طور پر 4 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کرونا وائرس کی وبا کے دوران ماسک پہننے سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔

اے پی نیوز کے مطابق جنوب مغربی قصبے وین ہائیم کی ایک علاقائی عدالت نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر کو جرمنی بھر کے لوگوں کو ’غلط سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے، اور ان لوگوں میں سے زیادہ تر کی خاتون ڈاکٹر سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی تھی معائنہ تو دور کی بات۔

- Advertisement -

قید کی سزا کے علاوہ خاتون ڈاکٹر پر تین سال تک کام کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے، ڈاکٹر کو 29 ہزار 550 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی بھرنا ہوگا، جو انھوں نے سرٹیفیکیٹ دیتے وقت لوگوں سے وصول کیے تھے، عدالت نے ان کے معاون کو بھی 2700 یورو کا جرمانہ کیا ہے۔

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ خاتون ڈاکٹر نے پیشہ ورانہ فریضہ انجام نہیں دیا بلکہ سرٹیفکیٹ فروخت کیے، مقدمے کی سماعت کے دوران ڈاکٹر نے دلیل دی کہ ماسک پہننا لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر کے وکیل نے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، دوسری طرف ڈاکٹر کے درجنوں حامی عدالت کے باہر جمع ہوئے اور اس فیصلے اور جرمنی کی وبائی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں