زیورخ : جرمنی نے 2006فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے رشوت دی.
تفصیلات کے مطابق جرمن کے معرف جریدے نے اپنی تہلکہ خیز رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جرمنی نے دوہزار چھ کی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی بھاری رشوت دے کر خریدی تھی۔
اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ میزبانی حاصل کرنے کیلئے جرمنی نے چھ ملین یورو رشوت دی، تاہم جرمن فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس کی تردید کی ہے۔