ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

جرمن فٹبالر دائرہ اسلام میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر حق کا راستہ چن لیا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنی نماز پڑھتے ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔

رابرٹ باؤر نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے سسر اور بیٹے عیسیٰ کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھے جا سکتے ہیں اور وہ اس تصویر میں حالت رکوع میں نظر آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل میں رابرٹ باؤر نے لکھا کہ ’یہ پیغام ان تمام لوگوں کیلیے ہے جو مسلسل میسجز کر رہے ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کی مدد سے اسلام قبول کر چکا ہوں۔

اسکرین گریب، رابرٹ انسٹاگرام

فٹبالر نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے بلکہ انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے کئی برس گزر چکے ہیں اور انہیں یہ عظیم سعادت اپنی اہلیہ اور ان کے خاندان کی جانب سے کی گئی رہنمائی کے سبب ملی۔

جرمن فٹبالر نے کہا اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Cognate (@thecognate)

واضح رہے کہ 28 سالہ جرمن فٹبالر نے 31 اکتوبر 2014 کو بنڈس لیگا 2 میں ڈیبیو کیا تھا اور ایک سال بعد 22 نومبر 2015 کو کھیلے گئے میچ میں اپنا پہلا گول اسکور کیا تھا۔

رابرٹ باؤر اس وقت سعودی عرب کے کلب الطائی کے لیے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ایک سال کے معاہدے پر سعودی پروفیشنل لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں