منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،جرمن وزیرخارجہ نے آج صبح وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ترجمان جرمن وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

جرمن وزارت خارجہ کاکہنا تھا کہ جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیئربوک 2 روزہ دورے پرآج صبح ہی پاکستان پہنچی ہیں، انھوں نے آج وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ جرمن وزیرخارجہ کی صحت اوردورے پر پاکستانی وزرات خارجہ کا بیان جلد جاری ہوگا۔

یاد رہے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر جرمن ہم منصب وزارت خارجہ پہنچی ، جہاں انھوں نے پودا لگایا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے جرمن ہم منصب انالینابیئربوک کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔

بعد ازاں جرمن وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شانداراستقبال اور میزبانی پر شکر گزار ہوں۔

جرمن وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغان بحران سے سب سےزیادہ پاکستان متاثر ہوا، بلاول بھٹو کیساتھ افغان بحران پر بات چیت ہوئی ، پاکستان کےعوام نے بڑے دل کامظاہرہ کیا اور افغان عوام کی مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں