پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

روزانہ دریا میں تیر کر دفتر جانے والا شخص

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : لوگ عام طور پر گاڑیوں میں دفتر جاتے ہیں لیکن جرمنی میں ایک شخص ایسا بھی ہے، جسے دفتر جاتے ہوئےٹریفک کی الجھنوں میں پھنسنے کا کوئی شوق نہیں۔

روز آفس جاتے ہوئے ٹریفک جام اور گاڑیوں کے شور سے پریشانی عام بات ہے لیکن جرمنی میں ایک ایسا شخص ہے، جس نے سڑکوں اور ٹریفک میں پھنسنے کا حل نکال لیا ہے۔

ڈیوڈ نے آفس جانے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے، جس سے نہ گاڑیوں کا شور اور نہ ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ڈیوڈ روزانہ دریا میں تیر کر اپنے دفتر پہنچتا ہے۔

ڈیوڈ اپنے کپڑے، جوتے اور لیپ ٹاپ ایک واٹر پروف بیگ میں رکھ کر مزے سے تیرتے ہوئے آفس پہنچ جاتا ہے۔

دفتر پہنچنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرنے سے جہاں ڈیوڈ ٹریفک سے بچ جاتا ہے وہیں وہ اپنے آپ کو تروتازہ بھی محسوس کرتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں