جعلی کوروناویکسی نیشن کارڈ کا بھانڈہ پھوٹنے پر جرمن شہری نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کےخودکشی کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہفتےکو برلن کےقریب ایک نواحی علاقےمیں پیش آیا جہاں 40 سالہ شخص کی جیب سے برآمد پرچے پر گرفتاری سےخوفزدہ ہونا تحریر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پرچے میں لکھا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن معاملہ میرے ملازم کو پتہ چل چکا تھا شہری سمجھتا تھا بیوی کا جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے پر بچےچھین لیےجائیں گے۔
مذکورہ شخص کی شناخت ڈیوڈ آر کے نام سے ہوئی جس کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے اور ساتھ ہی کمرے میں اس کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی لاشیں پڑی تھیں جن کی عمریں 4، 8 اور 10 سال تھیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ انہیں قتل اور خودکشی کا اس وقت پتہ چلا جب پڑوسیوں نے کھڑکی سے گھر کے اندر کنبے کی لاشیں دیکھیں۔
پچھلے مہینے تک جرمنی میں کارکنوں کو ویکسینیشن یا منفی کوویڈ ٹیسٹ کا ثبوت دکھانا لازمی تھا۔