تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

1 کھرب یورو کے نایاب ہیرے چرانے والا گروہ ایک سال بعد گرفتار

برلن: جرمنی کی پولیس نے ایک کھرب یورو کی مالیت کے قدیم اور نایاب ہیرے چرانے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں واقع عجائب گھر میں گزشتہ برس نومبر میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں گروہ 16ویں صدی کے نایاب اور قیمتی ہیرے چرا کر لے گیا تھا۔پولیس کے مطابق 16ویں صدی کے ان نایاب اور قدیم ہیروں کی موجودہ مالیت 1 کھرب یورو کے قریب تھی۔

پولیس نے عجائب گھر انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک سال کی تحقیقات کے بعد آج برلن میں واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں افراد گرین والٹ میوزیم میں ہونے والی چوری میں ملوث تھے۔پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 18ویں صدی کے قیمتی زیورات اور قدیم ہیرے بھی برآمد کیے۔

ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس نے گرینڈ آپریشن کیا جس میں 1 ہزار 638 افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا، اس دوران 18 مخصوص فلیٹوں کی تلاشی بھی لی گئی۔

Comments

- Advertisement -