بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جرمنی پاکستان کو 45 ملین یوروز فراہم کرنے پر رضامند

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کی جانب سے پاکستان کو 45 ملین یوروفراہم کیے جائیں گے، اس حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کی جانب سے دی جانے والی 45 ملین یورو کی رقم پاکستان میں ماحولیات کی بہتری کے پروجیکٹس پرخرچ کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم ماحول دوست توانائی پر بھی خرچ ہوگی۔ رقم کا مقصد اقوام متحدہ کے بنیادی حقوق کے فراہمی کے اہداف کا حصول ہے

واضح رہے کہ معاشی اشاریے میں بہتری کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں کو فروخت کیا ہے۔

ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اسٹینڈرڈ اینڈ پوور ریٹنگ ایجنسی نے بھی الیکشن کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

ایس اینڈ پی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ الیکشن 2024 کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہو کر ’بی‘ ہو جائیگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں