پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

جرمنی کے ایئرپورٹس پر ملازمین کی ہڑتال، ہزاروں پاکستانی مسافر مشکل میں پڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جرمنی کے ایئرپورٹس پر ملازمین کی ہڑتال سے ہزاروں پاکستانی مسافر بھی متاثر ہو گئے ہیں، پاکستان سے کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے آنے والے ہزاروں مسافر پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ ایئرپورٹ سے مختلف غیر ملکی پروازوں کے ذریعے آنے والے پاکستانی مسافر پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، جرمن ایئرپورٹس پر ہڑتال کی وجہ سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور ترکیہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافر متاثر ہوئے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی مسافر جرمنی جانے والی کنیکٹنگ پروازوں کی وجہ سے پریشان ہیں، جہاں ایئر پورٹس پر ملازمین تنخواہوں کے مطالبے پر احتجاج کر رہے ہیں، جرمنی میں 13 سے زائد بڑے ایئرپوٹس پر ملازمین کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ملازمین کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور درجنوں فلائٹ منسوخ ہو گئی ہیں، ملازمین اتور کی شب سے پیر کی دوپہر تک 24 گھنٹے کی ہڑتال پر ہیں، گراونڈ ہینڈلنگ کے علاوہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔

جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ پر ہڑتال کے باعث یورپ سمیت دیگر ممالگ جانے والے مسافر بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، ایک اندازے کے مطابق مجموعی طور پر 5 لاکھ 10 ہزار مسافر ہڑتال سے متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملازمین نے تنخواہوں میں 8 فی صد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں