جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جرمنی کا سیلاب متاثرین کیلیے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن وزیرخارجہ انالینا بیئربوک نے پاکستانی سیلاب متاثرین کےلیے ایک کروڑ یورو امداد کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جرمن ہم منصب سے ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انالینا بیئربوک نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم ترین شراکت دار ہے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سےپاکستان سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے پاکستان میں سیلاب سے اس قدر تباہی ہوئی کہ اندازہ لگانا مشکل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان یوپی یونین میں جرمنی کا بڑا تجارتی پارٹر ہے افغانستان کے معاملے پر پاکستان کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان سے بڑی تعداد میں انخلا ممکن ہوا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاایک تہائی رقبہ سیلاب سےشدیدمتاثر ہوا سیلابی پانی کے باعث متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں تباہ کن سیلاب نےپاکستان میں تاریخ کی بڑی تباہی پھیلائی ہے سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کےباعث متعددبیماریاں پھیل رہی ہیں پاکستان کوموسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بڑی آفت کا سامنا کرناپڑا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والی گرین گیسزمیں پاکستان کاحصہ نہ ہونےکے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں