تازہ ترین

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا، کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

جرمنی تیسری بارہاکی کا ورلڈ چیمپئن بن گیا

بھونیشور: بیلجیئم دفاع کرنے میں ناکام، جرمنی تیسری بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارتی شہر بھونیشور میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ فائنل میں جرمنی نے بیلجیئم کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جرمنی اور دفاعی چیمپئن بیلجیئم کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا استعمال کیا گیا، جس میں جرمنی نے 4-5سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ جرمنی کا تیسرا عالمی ٹائٹل ہے، جرمنی نے پہلی بار سال دو ہزار دو میں ملائیشیا میں ہونے والے عالمی کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  حریف کے تھپڑوں نے کھلاڑی کی شکل بگاڑ دی، ویڈیو وائرل

بعد ازاں چار سال بعد یعنی دو ہزار چھ میں اپنی ہی سرزمین پر ایک مرتبہ پھر فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

یاد رہے کہ سب سے زیادہ ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پاکستان کے پاس ہے، گرین شرٹس نے چار بار عالمی ٹرافی تھامی، پاکستان نے آخری مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ 1994 میں جیتا تھا۔

بھارت ہاکی ورلڈکپ میں نویں پوزیشن پر رہا۔

Comments