تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

تیز رفتار ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی، متعدد افراد زخمی

میونخ: جرمن ٹاؤن وولک مارسن میں ڈرائیور نے ہجوم پر کار چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن ٹاؤن وولک مارسن میں تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہوگئے۔

جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ہیسے میں کارنیوال پریڈ کو ملتوی کردیا گیا۔

جرمن پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ شہری کارنیوال کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

جرمن پولیس کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا یا کوئی حادثہ تھا یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں ہرسال کارنیول کی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا جس کے تحت تیاریوں کا آغاز کیا جارہا تھا۔

حادثے سے قبل جرمن شہری فلوٹ کے ساتھ پریڈ، لوک ثقافت کی نمائش اور منفرد لباس میں تقریبات کی ریہرسل میں مصروف تھے، حادثہ دوپہر ڈھائی بجے کے قریب پیش آیا۔

Comments

- Advertisement -