پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

پانچ بچوں کو قتل کرکے ماں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں 27 سالہ ماں نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے ہی پانچ بچوں کو زہر دے کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی جرمنی کے شہر زولنگن میں واقع ایک رہائشی عمارت سے کچھ گھنٹے قبل پانچ کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھی جنہیں زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو 18 گھنٹے قبل زولنگن کے علاقے ہیزلڈیل سےایک گھر میں پانچ بچوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر پورسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 1 سے 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ چھٹا بچہ جس کی عمر 11 برس ہے زندہ ہے جسے ماں اپنے ساتھ لے گئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچوں کو قتل کرنے والا ملزم کوئی اور نہیں بلکہ ان کی سگی ماں ہے جس نے اپنے ہی بچوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا کر قتل کرکے خود کو ٹرین کے آگے ڈال دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئی تھی جسے اسپتال میں پولیس نگرانی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کو بچوں کے قتل کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی تھی اور زندہ بچ جانے والا بچہ بھی نانی کے پاس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں