جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جرمنی کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمن حکام نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمن حکام نے یمن جنگ اور جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی میں توثیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پر مذکورہ پابندی رواں ماہ 9 مارچ کو ختم ہونا تھی تاہم جرمنی نے ہتھیاروں کی فراہمی پر جاری پابندی کی مدت اختتام مارچ تک بڑھا دیا۔

جرمنی نے یمنی جنگ میں سعودی عرب کے کردار اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے تناظر میں گزشتہ برس نومبر میں سعودی عرب کو ہتھیار برآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن وزیرخارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ یمن کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، چاہتے ہیں جنگ ختم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے متعلق بھی لائحہ عمل طے کرلیا ہے، امید یمن جنگ کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ جنوری 2015 میں بھی جرمنی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے باعث سعودی عرب کو مزید اسلحہ فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں