اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

یورپی ملک میں سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: سگریٹ پیکجنگ پیپر کی کمی کے باعث جرمنی میں متعدد برانڈز کے سگریٹ نایاب ہوگئے۔

جرمن اخبار بالڈ کی رپورٹ کی مطابق روس- یوکرین جنگ کے بعد معروف تمباکو کمپنی فلب مورس نے یوکرین کے شہر خارکیف میں واقع اپنا سگریٹ پیکجنگ پلانٹ بند کردیا ہے، جس کے باعث جرمنی میں مختلف برانڈز کے سگریٹ نایاب ہوگئے ہیں، اور تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

فلپ مورس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام مال اور گتے کی پیکیجنگ میں کمی کے باعث سگریٹ کی پیکنگ میں مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ہماری سگریٹ کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی سپلائی چین کو مسلسل حالات کے مطابق ترتیب دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ فلپ مورس کمپنی مشہور سگریٹ برانڈز مارلبورو اور L&M کی مالک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی چھوڑنے میں کارآمد طریقے

اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن مقامی ہول سیلر نے بتایا کہ ملک میں مالبورو برانڈ کا سگریٹ نایاب ہے اور کچھ جگہوں پر ہی دستیاب ہے جبکہ وینڈنگ مشینوں میں مارلبورو کا اسٹاک مکمل ختم ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں