جرمنی میں 13 سے زائد بڑے ایئرپورٹس پر ملازمین کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہے، جس کے سبب درجنوں فلائٹس منسوخ ہوگئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹس پر ملازمین گزشتہ روز سے 24 گھنٹے کی ہڑتال پر بیٹھے ہیں، جبکہ گراونڈ ہینڈلنگ کے علاوہ ایئرپورٹ سکیورٹی کا عملہ بھی ہڑتال میں شامل ہے۔ 10 سے زائد ہوائے اڈے بری طرح متاثر ہیں۔
جرمنی کے مصروف ترین ایئرپورٹ پر ہڑتال کے باعث یورپ سمیت دیگر ممالک جانے والے مسافر بری طرح متاثر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پانچ لاکھ 10ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اجرتوں کے تنازے کے درمیاں ہڑتال سے مسافروں کے سفر میں بہت زیادہ خلل پیدا ہوا ہے، ملازمین نے 8 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ہڑتال کے باعث مسافر بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، جرمن قونصلیٹ کراچی نے اوقات کار تبدیل کردیئے۔
رمضان المبارک میں جرمن قونصل خانے کراچی نے پاسپورٹ کلیکشن کے اوقاتِ کار تبدیل کردیے۔
جرمن قونصلیٹ کراچی نے ایک ماہ کے لیے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی، جس کے تحت پیر تا جمعرات قونصلیٹ کراچی سہ پہر ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے تک پاسپورٹ کلیکشن کی سروسز فراہم کے گا۔
ٹرمپ کا روس، چین اور ایران کی مشترکہ فوجی مشقوں رد عمل
قونصل خانے نے رمضان المبارک میں پاسپورٹ کلیکشن کے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس کا مقصد روزے کے مہینے کے دوران زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔توقع ہے کہ رمضان کے بعد باقاعدہ اوقات کار دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔