اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپوررٹ کے مطابق جرمنی کے جنوبی حصے شدید بارشوں کی زد میں ہیں، جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے شہریوں کو موسم کی خراب صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے، جب کہ بارش اور سیلاب کے باعث اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فائر فائٹر بھی زندگی کی بازی ہار چکا ہے، جب کہ ایک خاتون سیلاب میں بہنے والی گاڑی میں ہی دم توڑ گئی۔

عوام کو ریسکیو کرنے کے لئے انتظامیہ نے 800 فوجی اہلکاروں کی مدد حاصل کرلی ہے، جبکہ ریاست باویریا میں 52 ہزار ایمرجنسی ورکرز کو امداد کیلئے تعینات کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خراسان رضوی کے مشہد کے انقلاب چوک پر ایک کار میں پھنسے 2 افراد سیلابی پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں