ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

جرمنی میں چاقو حملے کا ایک اور خوفناک واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں مرکزی ٹرین اسٹیشن میں چاقو کے قاتلانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

جرمن شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے سٹیشن پر جمعہ کو ایک حملہ آور نے لوگوں پر چاقو کے وار کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے جمعہ کی شام سوشل نیٹ ورک X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حملے میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے رپورٹ کیا کہ ہیمبرگ کی فائر سروس نے بتایا کہ چھ افراد کو جان لیوا زخم آئے ہیں جب کہ تین شدید زخمی ہیں اور تین کو معمولی زخم آئے ہیں۔

جرمنی کے دوسرے سب سے بڑے شہر، ہیمبرگ کے مرکز میں واقع اسٹیشن مقامی، علاقائی اور لمبی دوری کی ٹرینوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں