جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

جرمنی کے لیے ’نائیکوپ‘ کی کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

یورپی ملک جرمنی جانے والے افراد یا وہاں کے رہائشی پاکستانی شہریوں کو اب نائیکوپ کے لیے نئی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نائیکوپ کے لیے نادرا کی فیس کی دو مختلف کیٹیگریز میں بنائی گئی ہیں، دنیا کے مختلف ممالک کو دو زونز A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں زونز کے لیے صارفین کو مختلف فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

جرمنی کو حکام کی جانب سے زون A میں رکھا گیا ہے، جرمنی کے لیے نادرا نیکوپ فیس پاکستانی روپے میں درج ذیل ہے، نئے نائیکوپ کی عام فیس 11,340 روپے مقرر کی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ جرمنی کے نائیکوپ کی ارجنٹ فیس پاکستانی روپے میں 16,589 روپے ہوگی جبکہ ایگزیکٹیو فیس کی مد میں شہریوں کو 21,820 روپے ادا کرنا ہونگے۔

نائیکوپ کے لیے درخواست دہندہ پورے پاکستان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر (این سی آر) پر جا کر یا پاک-شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔

درخواست دہندہ نائیکوپ کے لیے اگر آن لائن درخواست دے رہا ہے تو اسے فیس ڈالرز میں ادا کرنی ہوگی، جرمنی کے لیے نائیکوپ کی عام فیس 39 ڈالرز ہے جبکہ ارجنٹ فیس 57 ڈالرز ہے اور ایگزیکٹیو فیس 75 ڈالرز ہے۔

نائیکوپ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرواتے وقت درخواست گزار کے لیے پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا لازمی ہے، اپنی شناختی دستاویز رکھنے والے دہری شہریت کے حامل افراد بغیر کسی ویزا کے پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں