پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

جرمنی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل نہیں بھیجےگا، جرمن وزیردفاع

اشتہار

حیرت انگیز

جرمن وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود جرمنی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نہیں بھیجےگا۔

جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں یوکرین کو طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کے استعمال کی اجازت دیدی گئی ہے، ایسے میں جرمن وزیردفاع کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جرمن چانسلر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی فراہمی کیخلاف ہیں۔

جرمن وزیردفاع نے روس یوکرین موجودہ جنگ سے متعلق کہا کہ جرمنی یوکرین کو روس کے اندر تک حملہ کرنے والے میزائل فراہم نہیں کریگا۔

- Advertisement -

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور فرانس بھی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرچکے ہیں جبکہ امریکا انھیں چلانے کی بھی اجازت دے چکا ہے۔

دریں اثنا ٹرمپ جونیئر کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ تیسری عالمی جنگ چاہتی ہے، نومنتخب امریکی صدر کے بیٹے نے یوکرین کو میزائل چلانے کی اجازت کو بےوقوفانہ اقدام قراردیا۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین کو طویل فاصلے تک میزائل حملوں کی منظوری جوبائیڈن کی بےوقوفی ہے، لگتا ہے ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس چاہتا ہے تیسری عالمی جنگ شروع ہوجائے۔

ٹرمپ جونیئر کا سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو زندگیاں بچانے کا موقع نہ ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں