تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’یورپ کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ شروع ہوگی‘

برلن: جرمن  چانسلر نے ملک بھر میں کاروبار ، اسکول اور عوامی مراکز کھولنے کا اعلان کیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیلا مرکل نے کہا کہ اب ملک میں تمام دکانیں کھولی جاسکتی ہیں، لوگ عوامی مقامات اور بچے اسکول جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں یورپ کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دوسری جانب اٹلی میں تیس ہزار اموات اور دو مہینے کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد مرحلہ وار نرمی شروع ہوگئی،اسپین میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر دوڑنے لگی اس کے علاقے  میٹرو میں سفر کرنے والے والے مسافر  تین فٹ کے فاصلے سے نشستوں پر بیٹھ رہے ہیں۔

چین میں حالات معمول پر آگئے ہیں وہاں پر اسکول کھلنے لگے البتہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسکیں لگائی گئیں جبکہ دروازوں پر بچوں اور ملازمین کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -