تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

جرمنی میں عالمی ہیم ٹیکسٹائل نمائش، پاکستانی پرچم سمیت ہم وطنوں کا شہر آباد

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں عالمی ہیم ٹیکسٹائل نمائش کی وجہ سے پاکستانی پرچم سمیت ہم وطنوں کا شہر آباد ہوگیا-

۔جرمن کی حکومت اور میئر کی جانب سے عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے مندوبین کیلئے چار دن تک ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔

ٹرانسپورٹ میں ٹرین،ٹرام اور بس سروس شامل تھی۔ عالمی نمائش یں جہاں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اپنے منفرد اور دلکش اسٹائل اور اعلیٰ معیار کی بناء پر خریداروں کی توجہ کا مرکز رہی جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل اور انڈسٹریزکو مزید برآمدی آرڈرز ملے ہیں۔

49سال سے جاری عالمی ہیم ٹیکسٹائل خاصی اہمیت کی حامل تھی۔عالمی کرونا وباء کی وجہ سے دو سال بعد منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کرنے والا دوسرا بڑا ملک پاکستان تھا۔پاکستان میں تیار کی جانیوالی مصنوعات نمائش کیلئے پاکستانی پویلین بھی قائم کیا گیا تھا،ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں قومی برآمدات اور خاص ٹیکسٹائل کے برآمد میں فروغ حاصل ہوا۔عالمی نمائش سے پاکستان کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائیل کی سب سے بڑی چار روزہ عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائیل کاآغاز21جون سے ہوا جو 24 جون تک جاری رہی۔نمائش میں پاکستان کے 120 سے زائد ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔

عالمی نمائش میں پاکستان کی ایکسپورٹ سے زرمبادلہ حاصل ہوا۔نمائش میں پاکستانی پولین توجہ کا مرکز بنا رہا۔میسے فرینکفرٹ انتظامیہ کا کہنا تھا عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ ہیم ٹیکسٹائل نمائش دوسال بعد منعقد ہورہی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ۔ 4 روزہ عالمی نمائش میں پاکستانی پویلین غیر ملکیوں کے توجہ کا مرکز رہا ہے ٹیکسٹائل مصنوعات کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئی۔

ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسٹائل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور یورپی منڈی میں پاکستانی بیڈ شیٹ،گارمنٹس۔تولیہ اور دیگر ٹیکسٹائیل مصنوعات زبردست آرڈرز مل رہے ہیں۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے ہماری انڈسٹری چلتی رہی اور ہم نے یورپ کے علاوہ دیگر منڈیوں تک رسائی بھی حاصل کر لی ہے۔ایکسپورٹرز کے مطابق ملک میں توانائی بحران ہے لیکن گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے تو ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

فرینکفرٹ میں جاری ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی اسپیشالائزڈ کپڑے کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔نمائش میں خصوصی کپڑے سے بنے فائر پروف یونیفارمز۔خیمے اور دیگر مصنوعات پر یورپی خریداروں نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔4 روزہ نمائش ہیم ٹیکسٹائیل میں پاکستانی بیڈ شیٹ،گارمنٹس اور تولیے کی زبردست مانگ دیکھنے میں آئی۔ ٹیک ٹیکسٹائل میں اسپیشلائزڈ کپڑے میں بھی پاکستانی ایکسپورٹرز نے یورپی مارکیٹ میں جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔اسپیشلائزڈ کپڑے میں فائر پروف اور واٹر پروف ،ملٹری یونیفارم،خصوصی فائر پروف ٹینٹ کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

نمائش میں شریک پاکستانی ایکسپورٹرز کے مطابق ہمیں دونوں نمائش میں اچھے آرڈرز ملے ہیں۔جس سے پاکستان اچھا زرمبادلہ کما سکتا ہے۔نمائش میں ٹی ڈیپ کی جانب سے 44 اسٹالز پر سرسبز پاکستانی پرچم کے نیچے بیرونی خریداروں کا زبردست رش رہا۔ایکسپورٹرز کے مطابق یورپ میں کورونا کے بعد ہوٹل انڈسٹری کی مصنوعات میں کی مانگ میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ایکسپورٹرز کے مطابق کورونا کے دوران پاکستان کی ایکسپورت میں اضافہ ہوا تھا۔ایکسپورٹرز نمائش کے ذریعے اس میں مزید اضافہ بھی کریں گے۔ فرینکفرٹ میں ہیم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by heimtextil (@heimtextil)

نمائش میں پاکستان سمیت تریسٹھ ملکوں کے دو ہزار تین سو سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا۔ ہیم ٹیکسٹائل نمائش پاکستان کے لئے اس سال خاص اور اہم رہی کہ نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو پچھلے سالوں کی با نصبت اس سال کہیں زیادہ مالیت کے آرڈرز حاصل ہوئے جو پاکستانی تاجروں کی بڑی کامیابی ہے۔ اس سے ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔پاکستان کے صنعت کاروں اور تاجروں کی ہیم ٹیکسٹائل کی تجارتی نمائش میں شرکت ٹیکسٹائل کی مصنوعات متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی ہے۔چار روز تک جاری رہنے والی اس عالمی منڈی میں دو ہزار تین سو سے زائد نمائش کنندگان کی مصنوعات کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے فرینکفرٹ کی اس نمائش کا وزٹ کیا۔ پاکستانی قونصل خانہ فرینکفرٹ میں تعینات کونسلر شفاعت کلیم خٹک نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار روز تک جاری رہنے والی اس عالمی منڈی میں دو ہزار تین سو سے زائد نمائش کنندگان کی مصنوعات کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے پچاس ہزار سے زیادہ لوگوں نے فرینکفرٹ کی اس نمائش کا وزٹ کیا۔

اس نمائش سے پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا ہے

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں