تازہ ترین

انگیلا میرکل کے بعد جرمنی کا اگلا چانسلر کون؟

برلن: جرمنی میں اتوار کو نئے وفاقی پارلیمان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونے جا رہی ہے، جس کا نتیجہ بتائے گا کہ انگیلا میرکل کی جگہ جرمنی کا اگلا چانسلر کون ہوگا؟

16 برس بہ طور چانسلر رہنے والی انگیلا میرکل کے سیاست سے کنارہ کش ہونے کے اعلان کے بعد سے یہ عام تاثر تھا کہ نارتھ رائن قیسٹ فالیا کے وزیر اعلیٰ ملک کے اگلے چانسلر بن سکتے ہیں۔

آرمین لاشیٹ

آرمین لاشیٹ موجودہ جرمن پارلیمنٹ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو کے سربراہ ہیں، رائے عامہ کے جائزوں میں انھیں فی الوقت دوسری پوزیشن حاصل ہے۔

60 سالہ جرمن سیاست دان کا تعلق ایک ایسے صوبے یا ریاست سے ہے، جہاں سے اب تک ملک کے 8 چانسلرز میں سے صرف ایک چانسلر کا تعلق تھا، جو چانسلر کے منصب پر براجمان ہو سکا۔

جولائی میں ان کے صوبے میں آنے والے سیلاب کے دوران ناقص حکومتی انتظامات کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں خاصی کمی آ چکی ہے، جس کی وجہ سے آرمین لاشیٹ اس وقت دباؤ کا شکار ہیں، سیلاب متاثرہ علاقے میں ایک تقریب کے دوران ان کے قہقہے نے بھی برا اثر ڈالا۔

سابق قانون دان اور جرنلسٹ آرمین لاشیٹ کو رواں برس جنوری میں سی ڈی یو کی قیادت سونپی گئی تھی، مبصرین کا خیال تھا کہ انھیں یہ منصب انگیلا میرکل کی حمایت سے ملا، وہ میرکل کے ایک با اعتماد رفیق ہیں۔

اینالینا باربک

یہ گرینز کی امیدوار ہیں، اور جرمنی کی گرینز دیگر ممالک کی اسی طرح کی جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور سیاسی قوت ہے, جرمنی کے انتخابی نظام کی نوعیت کی وجہ سے گرینز کے پاس عام طور پر وفاقی کابینہ میں نشستوں کا کافی حصہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ 1998 سے 2005 تک یہ حکومتی اتحاد کا حصہ رہے۔

اولاف شولز

یہ سوشل ڈیموکریٹس کے امیدوار ہیں، ایس پی ڈی روایتی بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت ہے، اس پارٹی سے اب تک صرف ایک چانسلر جرمنی کو ملا ہے، اور یہ 2013 سے حکومتی اتحاد کا حصہ رہی ہے، اولاف شولز اس وقت میرکل کے ڈپٹی اور وزیر مالیات ہیں۔

Comments

- Advertisement -