بدھ, مئی 7, 2025
اشتہار

جرمنی نے کس کو نیا چانسلر منتخب کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی کے فریڈرش میرس دوسرے راؤنڈ کی ووٹنگ میں چانسلر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن پارلیمان میں منگل کے روز ہونے والی دوسرے مرحلے کی ووٹنگ میں قدامت پسند فریڈرش میرس کو نیا وفاقی چانسلر چن لیا گیا۔

ووٹنگ کے پہلے دور میں پارلیمانی حمایت حاصل کرنے میں میرس کو ناکامی ہوئی تھی جو کہ تاریخ میں پہلا بار ہوا کہ پہلے مرحلے میں کسی چانسلر کا انتخاب نہیں ہوا۔

اس ناکامی پر میرس کی مخلوط حکومت کو نہ صرف شدید دھچکا پہنچا تھا بلکہ چانسلرشپ کے امیدوار کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

سنٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (SPD) کے ساتھ ان کے نئے اتحاد کو پہلی ہی کوشش میں حیران کن شکست سے دوچار کرنے کے بعد قدامت پسند رہنما فریڈرک میرس پارلیمانی ووٹنگ کے دوسرے دور میں جرمنی کے چانسلر منتخب ہوئے ہیں۔

منگل کو ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں میرس کو 325 ووٹ ملے۔

انہیں خفیہ رائے شماری میں 630 میں سے 316 ووٹوں کی اکثریت درکار تھی لیکن پہلے راؤنڈ میں صرف 310 ووٹ ملے جو کہ ان کے اتحاد کی 328 نشستوں سے کم تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں