تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

‏’اوورسیز پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کریں‘‏

وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح کر دیا۔ نادرا کی نئی جدت ‏آمیز سروس کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی آن لائن بنوانے کی نئی ‏سروس کا افتتاح کیا۔ اس جدت آمیز سروس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے بے پناہ آسانی پیدا ہو ‏جائے گی کیونکہ اس سے پہلے انہیں پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے ‏سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا اور درخواست گزار کو دشوار مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔

نادرا نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے اس سلسلے میں آن لائن نظام متعارف کیا ہے جس کی بدولت سمندر پار ‏پاکستانیوں کو اب اپنے متعلقہ پاکستانی مشن یا سفارت خانے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ گھر بیٹھے ‏آن لائن پاور آف اٹارنی کے اجراء کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں ‏کے لئے ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی "ڈیجیٹل پاکستان” کے لئے وزیراعظم کے وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم ‏قدم ہے جس کے تحت وہ عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان سے آسان تر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ‏سال 73 ہزار سے زائد سمندرپار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے ذاتی طور پر اپنے متعلقہ ملک ‏کے پاکستانی مشن یا سفارت خانوں میں جانا پڑتا تھا۔

ابتدائی طور پریہ آن لائن سروس بیرون ملک پاکستان کے 10 مشن میں شروع کی گئی ہے جس کے بعد یہ تمام ‏دیگر مشن میں بھی فراہم کر دی جائے گی۔ آزمائشی مرحلے کے 10 مشن میں امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی، ‏نیویارک، شکاگو، ہاؤسٹن اور لاس اینجلس جبکہ برطانیہ میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈفورڈ میں ‏پاکستان کے مشن شامل ہیں۔

نادرا کی بنائی ہوئی پاور آف اٹارنی تصدیق کی اس جدت آمیز سہولت میں پاک آئی ڈی آن لائن کی جدید ترین ‏بائیومیٹرک تصدیق کی سہولیات کو استعمال کیا گیا ہے۔ درخواست دیتے وقت درخواست گزار کو کاغذ پر اپنے ‏اور دو گواہوں کے انگوٹھے کے نشانات لگا کر انہیں سکین کرنا ہو گا اور پھر اپ لوڈ کرنا ہو گا جن کی تصدیق نادرا ‏کے ڈیٹابیس سے کی جائے گی۔

بائیومیٹرک تصدیق مکمل ہونے کے بعد نادرا کی جانب سے درخواست کے سلسلے میں وڈیو انٹرویو ماڈیول کا ‏انتظام کیا گیا ہے جس کے ذریعے متعلقہ پاکستانی مشن کے قونصلرآفیسر اس درخواست دہندہ اور گواہان کا ‏انٹرویو کریں گے اور پاور آف اٹارنی جاری کرنے کے لئے ان کی رضامندی حاصل کریں گے۔

اس سروس میں سکین شدہ دستاویزات اور تصویریں اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی شامل ہے اور پاکستانی مشن کے ‏قونصلر آفیسر نادرا کے ڈیٹا کی روشنی میں فراہم کی گئی معلومات کا موازنہ کر کے ان کی تصدیق بھی کر سکتے ‏ہیں۔ یہ خصوصیات عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار "ای- کے وائی سی” کے عین مطابق ہیں۔

سافٹ ویئر کی تیاری اور بائیومیٹرک تصدیق کے علاوہ نادرا، اس سلسلے میں پاک آئی ڈی لائیو چیٹ کے ذریعے ‏درخواست گزاروں کو پیش آنے والے مسائل پر قابو پانے کے لئے جاری بنیاد پر معاونت بھی فراہم کرے گا۔ اس ‏کے علاوہ وزارت خارجہ کو تکنیکی معاونت اور دیکھ بھال کی خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -