بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پٹرول مفت ملے گا مگر ایک شرط پر؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ایسے میں امریکا میں ایک شخص نے باغبانی کا سامان خریدنے پر مفت پٹرول دینے کی پرکشش پیشکش کی ہے۔

کورونا وبا کے باعث پٹرول کی قیمتیں پہلے ہی بلند ہورہی تھیں کہ روس یوکرین تنازع سے پیدا ہونے والی صورتحال نے پٹرول کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا ہے اور اس سے سپر پاور امریکا بھی محفوظ نہیں جہاں ان دنوں پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

لیکن سیانے کاروباری افراد کسی بھی موقع کو اپنے فائدے میں ڈھالنے کے گر جانتے ہیں ایسا ہی امریکا میں باغبانی کا سامان فروخت کرنے والے شخص نے کیا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن میں باغبانی اور بیج فروخت کرنے والے ایک شخص نے عوام کو پرکشش پیشکش کی ہے کہ وہ اس کی دکان سے باغبانی اور بیج خریدیں اور ساتھ میں مفت پٹرول حاصل کریں۔

مشی گن کی لیونگ کاؤنٹی میں واقع گرو گرین کمپنی نے دلچسپ اور پرکشش پیشکش کی ہے کہ جمعے کی دوپہر اور شام میں پودے یا کوئی دوسری شے خریدنے والے 180 خوش نصیبوں کو فی کس پانچ گیلن پٹرول مفت دیا جائیگا۔

 

تاہم اسکیم کے مطابق مقررہ دن سے پہلے صارفین کو خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ اسٹور انتظامیہ کے مطابق اگر کوئی 50 سینٹ کی ماچس یا پھر 10 ڈالر کی ٹی شرٹ خریدتا ہے تب بھی وہ مفت پٹرول حآصل کرسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں