اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا قومی ایشو ہے، مشیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنا قومی ایشو ہے، یہ محض حکومت کا مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پہلی مرتبہ کمیٹی اجلاس میں موجود رہے، کمیٹی نے لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا، اس موقع پر ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد یہ ہے کہ ہم ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ سے نکل جائیں، 27 نکات میں سے 14 پرعمل کیا جاچکا ہے، 13 پرجزوی عمل کیا گیا، کمیٹی کا احترام ہے اور کمیٹی کومعیشت پر بھی بریفنگ دیں گے، برآمدات بڑھانی ہیں، عوام کاطرز زندگی بہتر کرنا ہے جو ابھی تک نہیں کرسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کر لی جائے گی، اپوزیشن کا مطلب ہی مخالفت ہوتا ہے، ترقی پذیر ممالک کو کروناوائرس سے مسائل کا سامنا ہے۔

اجلاس میں دیگر اہم عہدیداروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، نوید قمر کا کہنا تھا کہ حکومتی منصوبہ بندی ہے کمیٹی اور قومی اسمبلی سے مذکورہ بل کو بلڈوز کیا جائے، نومبر میں مشترکہ اجلاس سے اس بل کو منظور کرایا جائے گا۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ لمیٹڈلائبلٹی پارٹنرشپ بل2020 کی شق 8 اے میں ترمیم کی جارہی ہے، ترمیم کے تحت کمپنی کے اصل مالک کی معلومات حاصل ہونگیں، لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ اور کمپنیزبل میں ایک جیسی ترمیم کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں