بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

گھمنڈ پور میں بھتہ خور ڈاکوؤں کی کارروائی، شہری نے 15 پر اطلاع دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولنگر: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے گھمنڈ پور کی حدود میں بھتہ خوری کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو شہریوں سے بھتہ وصول کرنے پہنچے تھے جب کسی شہری نے 15 پر اطلاع دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولنگر پولیس حکام نے کہا ہے کہ انھیں پندرہ پر بھتہ خور ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر وہ موقع پر پہنچ گئے، وہاں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے کے دوران شہریوں سے بھتہ طلب کرنے والا ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، جسے اس کے ہی ساتھیوں کی چلائی گئی گولی لگی، اور وہ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت مظہر عرف مظہری کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ 43 سنگین مقدمات میں ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔


کوٹری میں بند گھر سے میاں، بیوی اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد


دوسری طرف لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کی حدود سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو مغوی کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ہے، انھوں نے متاثرہ خاندان سے بھی ملاقات میں جلد بحفاظت بازیابی کی یقین دہانی کرائی کی، ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا اغوا کی واردات ریڈ لائن ہے، ملزمان پکڑ کر رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں