اشتہار

افریقہ: مسلمانوں نے اذان کے لیے واٹس ایپ استعمال کی تجویز مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

گھانا: افریقی ملک گھانا میں محکمہ ماحولیات نے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی اور اذان کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے کی تجویز دے دی جسے مقامی مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گھانا کے حکام کا کہنا ہے کہ مساجد شور کے مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، مسلمان اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی جگہ واٹس ایپ میسجز استعمال کرکے لوگوں کو نماز کے لیے بلائیں۔

گھانا حکام کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف اس متعصبانہ تجویز پر مقامی علما نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز تو کم کی جاسکتی ہے لیکن ٹیکسٹ مسیجز کی تجویز ناقابل قبول ہے۔

مقامی مسلمانوں کا مؤقف ہے کہ وہ صبح سویرے اذان دے کر کوئی برائی نہیں کرتے، چرچ کے لاؤڈ اسپیکر مساجد سے بھی بڑے ہیں، مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی تعصب کا شاخسانہ ہے اور یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

- Advertisement -

گھانامیں آبشار پردرخت گرنے سے20 افراد ہلاک

مقامی غیر مسلم کمیونٹی کا بھی کہنا تھا کہ ہر کوئی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا اور ہر کوئی پڑھا لکھا بھی نہیں ہے، اس لیے مذکورہ تجویز قابل عمل نہیں ہے تاہم حکام نے اس تجویز کے نفاذ کا اشارہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گھانا کی سڑکوں پر بے ہنگم ٹریفک کا شور، موسیقی اور کاروباری تشہیر کے لیے بڑے بڑے اسپیکروں کا استعمال عام ہے تاہم شور میں کمی کے بہانے حکام مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں