ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شادی کے بعد غنا علی کی پہلی عید کیسی رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

رواں برس جولائی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ غنا علی کی شادی کے بعد پہلی عید آئی، جسے انہوں نے شاندار قرار دیا۔

غنا علی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کوئی تصویر یا پوسٹ شیئر نہیں کی تھی، جس پر اُن کے پرستار حیران بھی تھے کیونکہ وہ ہر اہم موقع پر بالخصوص انسٹاگرام پر ضرور کوئی پوسٹ کرتی ہیں۔

غنا علی نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی عید کے تیسرے روز کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’یہ ہماری شادی کے بعد کی پہلی عید تھی‘۔

انہوں نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ زبردست جیون ساتھی اور میرے دوست ہیں، میں آپ کے ملنے اور ہر چیز پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے‘۔

انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی تصویر میں اداکارہ اپنے گھر کے دروازے کے باہر کھڑی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق وہ عید کے تیسرے روز کراچی میں ہی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں