پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

غنا علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں‌ پر وضاحت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت دے دی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ غنا علی نے لکھا تھا کہ وہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں اور انہیں اور فیملی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

بعدازاں اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ بھی کردی تھی۔

اب غنا علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پوسٹ ان نے بھائی نے بطور مذاق شیئر کردی تھی اور میرا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ غنا علی کا ڈرامہ ’نقاب‘ ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ ’زارا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

نقاب کی دیگر کاسٹ میں حنا طارق، علی انصاری، ہمایوں اشرف، احمد رفیق، عمارہ ملک،  ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید جاری خوشنود نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شافیہ خان نے لکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں