اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

غنا علی نے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف اداکارہ غنا علی نے اپنے شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کا اعتراف کرلیا اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کی پہلی بیوی اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غنا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے جہاں ان سے شادی شدہ شخص سے شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔

غنا علی نے رواں برس مئی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے عمیر گلزار سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کے فوراً بعد ہی ان پر سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے تھے کہ انہوں نے پہلے سے ہی شادی شدہ اور ایک بچے کے والد سے پیسوں کی خاطر شادی کی۔

تاہم اداکارہ نے ایسے الزامات پر کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا لیکن اب انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ تھے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے سن رکھا ہے کہ اداکارہ نے شادی شدہ شخص سے دوسری شادی کی، کیا یہ سچ ہے؟

مداح کے سوال پر غنا علی نے مختصر جواب دیا کہ ان کے شوہر نے پہلی بیوی کو طلاق دے دی۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آخر انہوں نے شادی شدہ شخص سے ہی شادی کیوں کی؟ مداح کے سوال پر غنا علی نے جواب دیا کہ کیوں کہ وہ ان کی قسمت میں لکھے ہوئے تھے اور یہ کہ عمیر گلزار بہت ہی پیارے انسان ہیں، جن سے شادی کرنے پر انہیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

غنا علی اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر انہیں مداحوں کی جانب سے ہر قسم کے کمنٹس کا سامنا ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں