ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ منظور کرلیا، مگر کس ملک کے لئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

جنیوا: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے افریقی ملک گھانا کے لئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے گھانا کو تین ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ گھانا کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی فوری ادائیگی کرنے کے قابل بنائے گا۔

آئی ایم ایف حکام نے کہا کہ یہ سہولت معاشی بحران میں گھرے گھانا حکومت کے لئے ایک جامع اصلاحاتی پروگرام ہوگا اس کی مدد سے افریقی ملک معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے گا ۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کے سبب گھانا حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے گزشتہ سال جولائی میں آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تاحال معاہدہ نہ ہوسکا ہے، پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط کو بھی لاگو کرچکا ہے تاہم اسے قرض کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں