بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گھی اور تیل کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہیں؟ عوام کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے رمضان المبارک گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبورہوگئے ہیں۔

صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکارہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔

عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے۔

انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال نہ بدلی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔

صدرایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتےوزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سےملاقات کریں گے۔

ان کا بتانا تھا کہ کسٹم ایجنٹس کی 22 تاریخ کے کام بند کرنے کے اعلان سے بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں