کراچی : ملک میں مہنگائی کے طوفان کے باعث گھی، کوکنگ آئل، دالیں، آٹا، چینی، دودھ سمیت سب اشیا مہنگی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، حکومتی دعوؤں کے برعکس اشیائےخورو نوش کی قیمتیں کم ہونے کے بجائےمزید بڑھتی جارہی ہیں۔
مہنگی ہونے والی اشیا میں بجلی، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل، دالیں، آٹا، چینی، دودھ اور مرغی کا گوشت سرفہرست ہیں۔
مجموعی طور پر پچیس اشیائےضروریہ کے دام بڑھے اور مہنگائی کی شرح تئیس فیصد سےزائد ریکارڈ کی گئی۔
مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت میں تیس سے چالیس روپے فی لیٹر اضافہ ہوا جبکہ کالےچنے پینسٹھ روپے،دال مونگ ساٹھ روپے، دال ماش پچاس روپے، دال چنا پینتالیس روپے فی کلو گرام تک مہنگی ہوئی۔
چینی کی قیمت میں بھی پچیس سےتیس روپے کلو تک اضافہ ہوا جبکہ مرغی کاگوشت بھی کہیں 80 تو کہیں 100 روپےسے زائد فی کلو تک مہنگا ہوکر 600 سے 650 روپےفی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
ہول سیل مارکیٹ کی بات کریں تو یہاں بھی مہنگائی نے ڈیرےڈال رکھے ہیں، مسلسل چوتھے ماہ اضافے کے بعد جون میں ہول سیل شرح مہنگائی سولہ ماہ کی بلند ترین سطح پرتین اعشاریہ تین چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ سال جون میں صفر اعشاریہ سے نیچے تھی۔
ٹن اوربیف کےبعدچکن بھی عام آدمی کی پہنچ سےدور،،سکھرمیں مرغی فروشوں کی منافع خوری جاری ہے،،،مرغی کاگوشت مزید مہنگا کر دیا گیا،اسی سےایک سوپچاس روپےفی کلوتک اضافےکے بعد قیمت ساڑھےچھ سوروپےتک پہنچ گئی