مکہ مکرمہ : تیزبارش کے دوران خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلافِ کعبہ تبدیل کر دیا گیا ہے، اس سال غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل بعد نمازِ عشاء سر انجام دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں ہر سال کی طرح رواں سال بھی حج کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلافِ تبدیل کرنے کی پرنور اور پروقار تقریب ہوئی، تیز بارش کے دوران غلافِ کعبہ تبدیل کیا گیا۔
Very Heavy Rain in Mina, Arafat and Masjid Al Haram, Makkah during replacement of Kiswah
اللهم صيبا نافعا #يوم_عرفة#Hajj pic.twitter.com/Y6WXBGbgPL
— Haramain Sharifain (@hsharifain) July 29, 2020
اس برس غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل نو ذی الحج کو بعد نمازِ عشاء سر انجام دیا گیا، غلافِ کعبہ کی تیاری میں چھ سو ستر کلو ریشم، ایک سو بیس کلو سونے کے دھاگے اورسو کلو چاندی کے دھاگے استعمال کیے گئے ہیں۔
غلاف کعبہ ہرسال 9 ذوالحج کو یوم عرفہ کے موقع پر تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ کعبہ کو غسل ہر سال دو مرتبہ شعبان اور ذوالحجہ کے مہینوں میں دیا جاتا ہے۔
اتارے جانے والے غلافِ کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگر معززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔
خیال رہے حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ہوگا، میدان عرفات میں سعودی عرب کے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نمازعصراورمغرب کےدرمیان وقوف ہوگا، جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے۔
جاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلےمزدلفہ میں قیام کریں گے، اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئےکنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی، کل صبح نمازفجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی کرکے بال منڈوا کراحرام کھول دیں گے۔