اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے خلاف امیدوار کھڑے کروں گی، غنویٰ بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ سوشلزم ملکی مسائل کا حل ہے، صرف پانامہ لیکس ہی نہیں، ہر سیاستدان کے ملک سے باہر بینک اکاونٹس ہیں۔

لاہور میں سوشلزم ہماری معیشت کے عنوان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ سوشلزم جمہوریت اور عوامی حقوق کی محافظ ہے۔وہ لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری اور نوابشاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف امیدوار کھڑے کریں گی۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ میں جیتنے والی جماعت کو عوام نہیں، سرمایہ دار اقتدار میں لاتے ہیں، وہ 20 سال سے پیپلز پارٹی کامقابلہ کررہی ہیں۔

غنویٰ بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار کا کھیل کھیلا جاتا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں کون جیتے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام تنازع میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی ناکام اور عوام کامیاب ہوئے ہیں، چھ ماہ میں بشارالاسد حکومت کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والے چھ سال میں کچھ نہیں کرسکے، یہ سب کھیل اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں