منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’سامعہ خدا حافظ‘ : گھسی پٹی محبت کے اختتام پر اداکارہ کا جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں سامعہ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے ڈرامے کے اختتام پر مداحوں کے نام پیغام جاری کردیا۔

گھسی پٹی محبت کی آخری ڈبل قسط آج اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہوئی جس کے بعد سامعہ نے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام مداحوں کے نام شیئر کیا جس میں انہوں نے ڈرامے کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ڈرامے میں کام کرنے میرے کیریئر کا سب سے بہترین تجربہ تھا، جس پر میں احمد بھٹی اور باری خان کی بہت زیادہ شکر گزار ہوں کیونکہ ان دونوں کے بغیر میں سامعہ کے کردار سے انصاف نہیں کر پاتی۔

- Advertisement -

انہوں نے عبداللہ سیجا اور آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ان لوگوں نے اتنے اچھے ڈرامے کے لیے مجھ پر اعتماد اور بھروسہ کیا۔

اداکارہ نے ڈرامے کی پوری کاسٹ اور اس سے جڑے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ لوگوں کی وجہ سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، یہ میرے لیے بہت اچھا سودا تھا‘۔

آخر میں اداکارہ نے سامعہ انور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’سامعہ تمھارا شکریہ جس نے مجھے وہ کچھ سکھایا جو اس سے پہلے کبھی نہیں سیکھا تھا، میں اس کی وجہ سے بہت تبدیل بھی ہوگئی، سامعہ تم میرے ساتھ ہمیشہ رہو گی، اللہ حافظ!‘۔

رمشا خان نے اپنے مداحوں سے گھسی پٹی محبت ڈرامے کے حوالے سے فیڈ بیک بھی مانگا۔

آخری قسط دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں