اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مصروف شاہراہ پر بھوت کا گشت، لوگ خوفزدہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: بھوت یا پراسرار چیز کا سن کر ہی انسان کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور ہیبت سے طاری ہونے لگتی ہے لیکن اگر سامنے کوئی بھوت آجائے تو شاید انسان بیہوش ہی ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے شہر پانگاسنان میں جنرل اسٹور کے باہر مصروف سڑک پر بھوت نے مٹر گشت کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے ایسے میں ایک شخص سڑک پار کررہا ہے لیکن اس وقت لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے جب گاڑی اس کے اوپر سے گزر گئی لیکن اسے کچھ نہیں ہوا اور وہ آگے بڑھتا چلا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یا دو نہیں بلکہ تین گاڑیاں بھوت کے اوپر سے گزرتی ہیں لیکن وہ باآسانی روڈ کراس کرلیتا ہے۔

جنرل اسٹور کے منیجر مائیکل فورٹو نے کہا کہ میں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں کرسکتا، مجھے لگتا تھا کہ یہ چیزیں صرف ٹیلی ویژن پر ہوتی ہیں، ایسا لگتا ہے وہ کسی کی تلاش میں یہاں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ اس کی کسی سے دشمنی ہوگی جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ واپس آچکا ہے۔

قریب ہی ایک دکان پر کام کرنے والے جینی رینالٹو نے کہا کہ اب مجھے اس علاقے کے قریب چلنے سے ڈر لگتا ہے، جب بھی میں گزرتا ہوں خوفناک چیز محسوس کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں