اشتہار

کیف کا بھوت؟ یوکرینی پائلٹ نے روسی جہاز کیسے گرائے؟ حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کیف : روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری نقصانات پہچانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

آج حملے کا چوتھا روز ہے ایک جانب یوکرینی حکام نے مبینہ طور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ایک پائلٹ نے ایک ہی دن میں روس کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔

دوا روز قبل یوکرین کے ایک سفارت کار نے اپنے ٹویٹ میں یوکرینی پائلٹ کی تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ اس پائلٹ نے اپنے مگ29 طیارے کے ذریعے پہلے ہی دن فضائی لڑائی کے دوران روس کے خلاف چھ فتوحات حاصل کی ہیں۔

- Advertisement -

اس پائلٹ کو یوکرینی حکام کی جانب سے ” گھوسٹ آف کیف” کا نام دیا جا رہا ہے۔ اس پائلٹ یا اس کہانی کی حقیقت کیا ہے اب اس پر سے پردہ اٹھ چکا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دراصل 2013 کے پی سی گیم، ڈیجیٹل کامبیٹ سمیلیٹر ورلڈ کی فوٹیج تھی۔

جیسے ہی یوکرین پر روس کا حملہ دوسرے دن میں داخل ہوا، افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یوکرین کے لڑاکا پائلٹ متعدد روسی اہداف کو تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کی صبح پانچ روسی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا، تاہم روس نے نقصانات کی تردید کی ہے۔

اس وقت تک یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ارد گرد ایک فائٹر جیٹ کے چکر لگانے کے واضح کلپس پہلے ہی سوشل میڈیا پر پھیل چکے تھے۔

کچھ لوگ مار گرائے جانے والے روسی فضائیہ کے ثبوت تلاش کرنے گئے اور کیونکہ انٹرنیٹ ہمیشہ آپ کو وہی کچھ دے گا جس کی آپ تلاش کر رہے ہیں اس تناظر کے برعکس کہ آیا یہ حقیقی ہے یا نہیں۔

اس طرح “گوسٹ آف کیف” کی بظاہر فوٹیج کو وائرل ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ 25 فروری تک ذیل میں دی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں اسنوپس، روئٹرز اور دیگر خبر رساں اداروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ فوٹیج دراصل یوٹیوب ویڈیو کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں